جہاں ایک طرف اس ترقی یافتہ دور میں جدت سے بھر پور ایجادات ہورہی ہیں وہیں پر دوسری جانب گوگل بھی نئی نئی آپشن متعار ف کر وارہا ہے ۔حال ہی میںگوگل نےا علان کیا ہے کہ وہ اپنی ڈیفالٹ سینٹنگز میں تبدیلیاں لا رہا ہے ،جس کے بعد صارفین کا جمع کردہ ڈیٹا ایک خاص مدت کے بعد ازخود ڈیلیٹ کر دیا جائے گا ۔علاوہ ازیں یوٹیوب ہسٹری اور دیکھے گئے کلپز بھی 36 ماہ میں حذف کردی جائیں گی۔
ان تبدیلیوں کا اطلاق نئے اکاؤنٹس پر ہوگا جب کہ پہلے سے موجود صارفین کو تبدیلیوں سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔یہ اعلان گوگل اور دیگر بڑی کمپنیوں کی جانب سے ڈیٹا کولیکشن کی کوششوں اور معلومات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
اس سے پہلےگوگل نے گزشتہ سال مئی میں صارفین کو استعمال کا ریکارڈ یا لو گز ختم کرنےپر مجبور کرنے کے لیے آٹو ڈیلیٹ کا طر یقہ گوگل صارف کے لیے سرچ اور اشتہارات کی تجویز کرنے کے لیے اس معلومات کا استعمال کیاہے۔گوگل کےپروڈکٹ مینیجر ڈیو ڈمونسیزکے مطابق یہ معلومات ہماری پراڈکٹس کے لیے مدد گار ہے ،تا ہم معلومات کا حجم کم سے کم سے کرنا ہماری پرائو یسی پالیسی میں شامل ہے اور غیر معینہ مدت تک گوگل پر صارفین کی سر گرمیوں کا ریکادڑ ان سے بغیر پوچھے محفوظ نہیں رکھیں گے۔