• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش پریمیئر لیگ: ویسٹ ہام نے ناروچ سٹی کو 0-4 سے ہرادیا

انگلش پریمیئر لیگ میں ویسٹ ہام نے ناروچ سٹی کو چار۔صفر سے ہرادیا۔ ناروچ سٹی لیگ ٹیبل پر آخری نمبر پر ہونے کی وجہ سے پریمیئر لیگ سے باہر ہوگئی، واٹفوڑد نے نیو کاسل کو 1-2 سے شکست دی۔

انگلش پریمیئر لیگ میں ویسٹ ہام نے ناروچ سٹی کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے مقابلہ 0-4 سے جیتا۔

میچ میں ویسٹ ہام کی جانب سے چاروں گول انٹونیو نے اسکور کیے۔

شکست کے بعد ناروچ سٹی بدستور آخری نمبر پر ہے اور پریمیئر لیگ سیزن سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

ایک اور میچ میں واٹفورڈ نے نیو کاسل کےخلاف دو ایک سے کامیابی حاصل کی۔

واٹفورڈ کی جانب سے میچ کے دونوں گول ڈینے نے اسکور کیے۔

تازہ ترین