• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کی سرکاری ویب سائٹ پر شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کے نام کے ساتھ ڈاکٹر کے لفظ نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

میگھن مارکل شاہی خاندان سے جڑنے کے بعد ہمیشہ ہی خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، تاہم اس مرتبہ کسی اور کی غلطی نے انہیں خبروں کی زینت بنادیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی ایک سرکاری ویب سائٹ پر غلطی سے میگھن مارکل کے نام کے ساتھ لفظ ’ڈاکٹر‘ کا اضافہ کردیا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب ان کے نام کے ساتھ ڈاکٹر کے لفظ کا اضافہ دیکھا گیا تو ان کے مداح اس تجسس کا شکار ہوگئے کہ کیا انہیں شاہی خدمات کے دوران یہ ٹائٹل دیا گیا تھا یہ واقعی ڈاکٹریٹ کی ڈگری رکھتی ہیں۔

اس غلطی کا احساس ہوتے ہی فوراً واپس ہٹا دیا گیا تھا۔

ایک عہدار نے برطانوی ٹیبلائیڈ کو بتایا کہ اس غلطی سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

شاہی خاندان کے ذرائع نے ٹیبلائیڈ کو بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ میگھن ڈاکٹر نہیں ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے میگھن سے متعلق بہت کچھ سنا لیکن کبھی ڈاکٹر میگھن لا لفظ نہیں سنا۔

تازہ ترین