کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوامی کالونی تھانے کی حددو کورنگی نمبر5بپن پارک کے قریب موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ۔پولیس کے مطابق زخمی اہلکار اصغر زمان ٹاون تھانے میں تعینات ہے اور ڈیوٹی پر جارہا تھا۔ملزمان پولیس اہلکار کی زاتی پستول لیکر فرار ہوگئے۔