• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس فائز کیس،سپریم کورٹ بارکا فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل کرنیکااعلان

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف دائر صدارتی ریفرنس کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیاہے،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید قلب حسن نے ہفتہ کے روز سپریم کورٹ میں صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف دائر صدارتی ریفرنس کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کافیصلہ کرلیا ہے اورسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اپیل دائر کرنے کی باقاعدہ منظوری بھی دے دی ہے،انہوں نے مزید بتایا کہ اپیل تیار کی جاری ہے اور انشا اللہ آئندہ عدالتی ہفتے کے دوران دائر کر دی جائے گی۔
تازہ ترین