• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوکاڑہ، چچا بھتیجا قتل، جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا

اوکاڑہ(نمائندہ جنگ،نامہ نگار) دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے چچا بھیتجا قتل اور جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ تھانہ گوگیرہ کی حدود جکو والا کھوہ کے قریب مخالفین کی فائرنگ سے کھیتوں میں کام کرنے والے چچا بھتیجاموقع پر قتل ہو گئےجبکہ حملہ آور فخر حیات ولد اکبر علی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق اعظم اور اس کا بھتیجا ندیم کھیتوں میں کام کر رہے تھے کہ مخالفین اکبر وغیرہ نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر دی ، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، پولیس کے مطابق اس سے قبل مقتولین پارٹی کی فائرنگ سے اعظم گروپ کے بندےقتل ہو چکے ہیں، ڈی پی او عمر سعید ملک نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے گوگیرہ پولیس کو ملزمان کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کرنے کا ٹاسک دیدیاجس نے ضلع بھر کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی، نعشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
تازہ ترین