• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے دنیا کی سب سے سستی الیکٹرک کار تیار کرلی

چین نے دنیا کی سب سے سستی الیکٹرک کار تیار کرلی


چین کی ایک کمپنی نے ’چینگلی‘ نامی دنیا کی سب سے سستی الیکٹرک کار تیار کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی کمپنی نے دنیا کی سستی ترین کار تیارکرلی ہے جس کی قیمت صرف 930 ڈالر ہے اور اسے گھر بیٹھے آرڈر کیا جاسکتا ہے۔اس سستی ترین الیکٹرک کار کا نام ’چینگلی‘ رکھا گیا ہے اور اسے چینگ زو ڑائلی کار انڈسٹری نے تیار کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ دنیا کی سستی ترین برقی کار ہے جو جیب پر بھاری نہیں اور اس کی قوت ایک ہارس پاور سے کچھ زیادہ ہی ہے لیکن یہ زیادہ سے زیادہ 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتی ہے۔

گاڑی میں ایئر کنڈیشننگ، سسپینشن، ہیٹر، ریڈیو اور ریورس کیمرہ بھی لگا ہوا ہے۔ اس کار کی لمبائی ڈھائی میٹر، چوڑائی ڈیڑھ میٹر اور بلندی 1.80 میٹر ہے۔

ایک مرتبہ بیٹری چارج کرنے پر آپ 40 سے 100 کلومیٹر کا سفر طے کرسکتے ہیں۔اس میں 800، 1000 اور 1200 واٹ کی بیٹریاں لگ سکتی ہیں جو اپنے لحاظ سے 7 تا 10 گھنٹے میں چارج ہوتی ہیں۔

کار کے سب سے کم خرچ ورژن میں دو افراد بیٹھ سکتے ہیں جبکہ تین نشستوں والی کار کی قیمت 1500 ڈالر رکھی گئی ہے۔

تازہ ترین