مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ حکمرانوں کے دماغ میں جاری ہے، ایل این جی درآمد میں تاخیر لوڈشیڈنگ کی اصل وجہ ہے۔
مریم اونگزیب کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ حکومت کی تاخیر، سستی اور مجرمانہ لاپرواہی پہلی دفعہ نہیں ہوئی، فرنس آئل کی قلت کے سبب مقامی ریفائنریاں بند ہوچکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کو گیس کی فراہمی کیلئے بروقت ہدایت کیوں نہیں دیں؟ حکومتی سطح پر بدانتظامی، نااہلی کا دور دورہ ہے جس کی سزا عوام بھگت رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ واہ عمران صاحب واہ! اب کمیشن بنے گا، انکوائری ہوگی اور سب بری ہوجائیں گے۔