• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا یوکرینی مسافر طیارہ مارگرانے میں انسانی غلطی کا اعتراف


ایران نے جنوری میں یوکرین کا طیارہ مار گرائے جانے کی رپورٹ جاری کردی ہے ۔

ایرانی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے جنوری میں یوکرین کا طیارہ مار گرانے کی رپورٹ جاری کی ،جس میں اعتراف کیا گیا ہے کہ مسافر طیارہ مار گرائے جانے میں انسانی غلطی شامل تھی ۔

ایران کی طرف سے مار گرائے گئے مسافر طیارے کی تباہی سے 176 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق راڈار سسٹم میں ترتیب سیٹ کرنے میں انسانی غلطی ہوئی ،جس کے باعث سسٹم میں 107 ڈگری کی غلطی پائی گئی ۔

رپورٹ کے مطابق چند منٹس کے اندر ہی ایک غلطی سے متعدد غلطیاں جڑگئیں ، جو جہاز مار گرائے جانے کا باعث بنیں ۔

تہران سے آٹھ جنوری کو اُڑان بھرنے والے یوکرین کے مسافر طیارے کو 2 ایرانی میزائلوں نے مار گرایا تھا۔

یاد رہے کہ یہ وہ وقت تھا جب ایران اورامریکا کے درمیان جنرل قاسم سلیمانی کو عراقی سرزمین پر ٹارگٹ کیے جانے کے باعث کشیدگی چل رہی تھی ۔

تازہ ترین