• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کے جدید طریقہ کاشتکاری سے پیداوار میں اضافہ کرسکتے ہیں، سفیر پاکستان

فرانسیسی شعبہ زراعت اور حیوانات سے پاکستان استفادہ حاصل کر سکتا ہے، یہ بات سفیر پاکستان معین الحق نے جنوبی فرانس کے علاقہ برگنڈی کے دورہ پر کسانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ 

انہوں کہا کہ پاکستان فرانس کے جدید کاشتکاری طریقوں کو بروئے کار لا کر اپنی زرعت کی پیداوار، شعبہ حیوانات اور ڈیری مصنوعات میں خاطر خواہ اضافہ کرسکتا ہے۔ 

‎سفیر پاکستان نےجنوبی علاقہ برگنڈی میں تازہ زرعی اجناس، شعبہ حیوانات اور ڈیری مصنوعات سے تعلق  رکھنے والی مختلف تنصیبات کے ایک روزہ دورہ کیا۔

یہ تنصیبات فرانس کے دیہی علاقوں میں چھوٹے پیمانے پر زراعت، کاشتکاری اور شعبہ حیوانات کی مصنوعات سے تعلق رکھنے والے کاشکارووں کو اپنی مدد آپ کے تحت ترقی کرنے کے موقعے فراہم کرتا ہے۔ 

‎اس دورے کا اہتمام مسٹر الائن ریکریکس، فرانس میں پاکستان کے سابق اعزازی قونصلر برائے سرمایہ کاری و ماہر زراعت نے کیا تھا۔

اس دورے کے دوران سفیر پاکستان نے مقامی کسانوں، شعبہ حیوانات اور مقامی شعبہ زراعت کے اراکین سے ملاقاتیں بھی کیں۔

‎مقامی میئر نے سفیر پاکستان کو جنگلات اور درخت لگانے کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ جو سیاحوں کو راغب کرنے کے علاوہ مقامی لوگوں کے روزگار کا بھی ذریعہ ہے۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان اپنے دس ارب شجرکاری مہم کو مزید کامیاب بنانے کیلئے فرانس کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

‎گفتگو کے دوران انہوں نے زراعت کے شعبہ کی ترقی اور جدید طریقہ کار کے لیے حکومت پاکستان کی ترجیحات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جی ڈی پی میں زراعت کا 18.5 فیصد حصہ ہے اور 38.5 فیصد ملازمتیں بھی زراعت کے شعبہ سے ہی منسلک ہیں اور ملک میں غربت کے خاتمہ کیلئے زراعت کا ایک کلیدی کردار ہے۔

‎سفیر پاکستان نے کہا کہ سفارت خانہ پاکستان فرانسیسی حکام کے ساتھ مل کر پاکستانی کاشتکاروں کیلئے خصوصی تربیتی پروگرام کے اجراء پر تبادلہ خیال کر رہاہے۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں زرعی پیداوار کو ذخیرہ کرنے اور فروخت کرنے کیلئے فرانسیسی کمپنیوں کے ساتھ پاکستان میں  ایک جدید ترین مارکیٹ کے قیام کرنے پر بھی بات چیت جاری ہے۔

‎فرانس یورپ کا ترقی یافتہ ملک ہے اور یورپی یونین کی کل زرعی پیداوار میں اس کا 22 فیصد حصہ ہے اور دنیا کی بہترین پیداوار جن میں گندم، اناج، دودھ، گوشت، چینی اوربیج جن سے تیل حاصل کیا جاتا ہے وہ فرانس میں پیدا ہوتے ہیں۔

تازہ ترین