• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگھوپیر، بیوی نے شوہر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا، ملزمہ گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر کے علاقے میں بیوی نے شوہر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا،پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدود یار محمد گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا جسکی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں اسکی شناخت30سالہ عثمان ولد فضل علی کے نام سے ہوئی۔ایس ایچ او گل محمد اعوان کے مطابق مقتول کو اسکی بیوی نے قتل کیا ہے،انہوں نے بتایا کہ مقتول کی بیوی بخت بیگم نے پولیس کو بتایا کہ اسکا شوہر سبزی منڈی میں کام کرتا تھا اور وہاں منشیات بھی فروخت کرتا تھا،اسکے منع کرنے پر مقتول اس پر تشدد کرتا تھا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا تھا اور کہتا تھا کہ وہ اسے طلاق دے دے گا،خاتون کے مطابق اتوار کو جب اسکا شوہر سویا ہوا تھا اس نے اسکے پستول سے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا اور پستول کو زمین میں دبا دیا،ایس ایچ او کے مطابق ملزمہ کو گرگرفتار کر کے اسکی نشاندہی پر پستول برآمد کر لیا گیا ہے۔مقتول تین بچوں کا باپ تھا۔

تازہ ترین