• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیفہ حفتر کی فورسز کا مشروط طور پر آئل فیلڈز کھولنے کا اعلان

طرابلس (جنگ نیوز)خلیفہ حفتر کی فورسز نے مشروط طور پرآئل فیلڈز کھولنے کا اعلان کردیا،تفصیلات کے مطابق لیبیا کے جنگی سردار خلیفہ حفتر کی فورسز نے ملکی آئل فیلڈز اور ٹرمنلز فعال کرنے کے لیے شرائط رکھ دی ہیں۔ خلیفہ حفتر کی فورسز کے ترجمان نے اتوار کے روز مطالبات کی فہرست جاری کی ہے۔ ان مطالبات میں تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی کی لیبیا کے تمام علاقوں میں منصفانہ تقسیم یقینی بنانا اور رقوم کی مبینہ دہشت گردوں تک رسائی روکنا شامل ہیں۔

تازہ ترین