• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور(ایجنسیاں)شوبزانڈسٹری کی مصروف ترین اداکارہ صائم علی کوان کے قریبی رشتے داروں کی جانب سے جان سے مارنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں اداکارہ صائم علی کوملنے ان کا ایک نامعلوم دوست ان کے گھرآیا جواپنے ساتھ پینے کے لئے جوس بھی لے کرآیا جسے پیتے ہی اداکار ہ صائم علی بے ہوش ہوگئی،جس کے بعد 1122پرکال کی گئی اور اداکارہ کوبے ہوشی کی حالت میں مقامی اسپتال پہنچایا گیا، اسپتال والوں نے اداکارہ کو کورونا وارڈ میں شفٹ کردیا، حالانکہ اداکارہ کو کورونا کی کوئی شکایت نہیں تھی۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ابھی بھی مکمل طور پر ہوش میں نہیں ہیں جیسے ہی اداکارہ صائم علی کو ہوش آئے گا تو پھر معلوم ہوسکے گا کہ ان کو کس نے جان سے مارنے کی کوشش کی،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ کے ہوش میں آنے کے بعد قریبی رشتے داروں کےخلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔

تازہ ترین