• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی برطانیہ کا میر شکیل الر حمٰن کی بہن کےانتقال پر اظہارافسوس

لندن ( پ ر)پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ کے عہدیداران اور کارکنان نےجنگ گروپ کے بانی میر خلیل الر حمٰن کی صاحبزادی اور ایڈیٹر انچیف میر شکیل الر حمٰن کی بہن کے انتقال پر دکھ و غم کا اظہارکیا ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری ، سیکرٹری جنرل اظہر بڑالوی ، صدر ویمن ونگ انجم جرال ، زاہد مغل ، آغا تنویر اقبال، سمعیہ علی ، عمر میمن ، میاں سلیم ، امبر اعجاز ، اسد نواز ، فخر کاظمی ، جبار بٹ ، راجہ افتخار ، رانا خلیل اور دیگر نے میر شکیل الرحمان کی بہن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ۔ 3 ماہ قبل میر خلیل الرحمان کے بیٹے اور میرشکیل الرحمان کے بھائی میر جاوید الرحمان بھی انتقال کرچکے ہیں - اللہ تعالی میر شکیل رحمان کی مرحومہ ہمشیرہ اور بھائی کو جنت الفردوس مین جگہ عطا فرمائے ،میر خاندان پر بڑی آزمائش ہے اللہ رب کریم اس خاندان کے تمام غم دور فرمائے،ایڈیٹر انچیف جیو جنگ گروپ میر شکیل رحمان صحافت کی آزادی، ملکی بقا و وقار کی خاطر اسیرہیں، اللہ رب العزت انہیں با عزت با وقار طور پر رہائی و شرف و عزت عطا فرمائے،ہم ان کے صدمے میں برابر کے شریک ہیں ۔

تازہ ترین