ٹوکیو (عرفان صدیقی) جاپان میں ایک بار پھر کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے سے حکومت اور عوام میں تشویش پھیل گئی ہے ، گزشت کئی دنوں سے ٹوکیو میں روزانہ کی بنیاد پر200سے زائد مریضوں کی تشخیص ہورہی ہے جس کے بعد جاپانی حکومت نے ٹوکیو میں کاروبار کو معطل کرنے پر غور شروع کردیاہے جبکہ جاپان کے شہر اوکی ناوا میں امریکی بیس پر ایک ہی دن میں 62کورونا کے مریضوں کی تشخیص کے بعد امریکی بیس میں لاک ڈائون کردیا گیا ہے، ساتھ ہی جاپان کی حکومت نے ٹوکیو سمیت بڑے شہروں میں مقیم افراد سے درخواست کی ہے کہ وہ چھٹیاں گزارنے اندرون جاپان سمیت سیاحتی مقامات پر جانے سے گریز کریں تاکہ ان علاقوں میں کورونا کی وباہ منتقل نہ ہوسکے ۔