• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا100 سے زائد پرائیویٹ ہائیڈرنٹس بند کرانے میں ناکام

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) واسا اپنے ایریاز میں ایک سو سے زائد پرائیویٹ ہائیڈرنٹس کو بند کرانے میں ناکام ہو چکاہے، مافیا کا روپ دھارے ٹینکر مافیا مبینہ طورپر زمین سے پانی نکال کر اپنی مرضی کے ریٹ شہریوں سے وصول کر رہا ہے مگر ان کو روکنے میں انتظامیہ بھی بے بس نظر آتی ہے۔ مہنگائی میں پسی عوام متعلقہ اداروں کی طرف سے پانی کی پوری سپلائی نہ ملنے سے مہنگے داموں پانی خریدنے میں مجبور ہے۔ یہ ٹنکرمافیا صرف واسا کے ایریاز میں ہی پانی فروخت نہیں کرتا بلکہ کینٹ کی آبادیوں کو بھی پانی بیچ رہا ہے ،شہریوں کے مطابق واسا کے ایریاز پی پی 12اور پی پی 13میں ایک سو سے زائد پرائیویٹ ہائیڈرنٹس ہیں جو چک جلال دین، لکھن، قریشی آباد، چاکرہ، بند کھنہ روڈ، سروس روڈ، گلزار قائد، نیوافضل ٹائون، مورگاہ وغیرہ میں کھلے ہیں ، بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ پرائیویٹ ہائیڈرنٹس بھی نہ ہوں تو ان کیلئے پانی کا حصول ہی ناممکن ہو جائے گا ۔
تازہ ترین