آپ آف لائن ہیں
منگل20؍ذی الحج 1441ھ 11؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

نواز شریف کو عوام سے زیادہ دیر تک دور نہیں رکھا جاسکتا: جاوید لطیف

چیئرمین قائمہ کمیٹی اطلاعات ونشریات میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ  نوازشریف نے عوام کو جو بیانیہ دیا وہ اسی کی جیت کے ساتھ واپس آئیں گے، اب نوازشریف کو پاکستانی عوام سے زیادہ دیر تک دور نہیں رکھا جاسکتا۔

جاوید لطیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نوازشریف کو اپنی بےگناہی کا یقین تھا اسی لیے گرفتاری دینے آئے، تاریخ میں لوگ گرفتاری سے بچنے باہر بھاگتے ہیں لیکن نواز شریف نے تاریخ بدل دی۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ نے سزا دینے والے جج ارشد ملک کے ہاتھوں ہی نواز شریف کو بےگناہ ثابت کردیا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے جس منزل کے حصول کیلئے قربانیاں دیں انشااللہ وہ اب زیادہ دور نہیں، اب نوازشریف کو پاکستانی عوام سے زیادہ دیر تک دور نہیں رکھا جاسکتا۔

جاوید لطیف نے کہا کہ نوازشریف نے عوام کو جو بیانیہ دیا وہ اسی کی جیت کے ساتھ واپس آئیں گے۔

قومی خبریں سے مزید