• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں برہان وانی کی شہادت اور یوم شہدائے کشمیر کی تقریب

دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے یوم شہدائے کشمیر اور آزادی کشمیر کے ہیرو برہان وانی کی شہادت کی تقریبات منعقد کیں، جس کا مقصد 13 جولائی 1931ء اور تحریک آزادی کے دیگر تمام شہداء کے ساتھ اظہار یکجہتی تھا۔

چڑھتے سورج کی سرزمین جاپان میں یوم شہدائے کشمیر اور برہان مظفر وانی کی شہادت کی مناسبت سے پروقار تقریب کا اہتمام کشمیر یکجہتی فورم کے آرگنائزر شاہد مجید ایڈوکیٹ اور کشمیر کونسل کے چیئرمین مرزا خلیل بیگ نے کیا۔

اس موقع پر کشمیری شہدا سمیت برہان وانی کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا اور حکومت پر زور دیا کہ ایسے اقدامات کیے جائیں جس سے دنیا بھر میں کشمیر کے پُرامن حل کی فوری ضرورت کو اجاگر کیا جا سکے۔

مقررین نے کہا کہ کشمیری بھارتی مظالم کا پامردی سے مقابلہ کر رہے ہیں اور وہ جابرانہ بھارتی قبضے کے خلاف آزادی کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ 

رہنمائوں نے کہا کہ برہان وانی کی شہادت اور یوم شہدائے کشمیر  13جولائی جموں و کشمیر کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیوں کہ اس روز کشمیری پہلی مرتبہ اجتماعی طور پر جابرانہ حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے تھے۔

اس موقع پر مقررین نے بھارتی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی قابض انتظامیہ نے "یومِ شہداۓ کشمیر" کے موقع پر سخت پابندیاں اور بندشیں عائد کر دی ہیں۔ سری نگر کے اہم مقامات پہ فوج کی نفری بڑھا دی گئی ہے اور بعض مقامات پہ ناکے بھی لگا دئیے گئے ہیں،  جس کی شدید مذمت کی گئی۔

 جاپان میں مقیم معروف کشمیری رہنما بیرسٹر شاہد مجید ہر سال 13 جولائی کو "یومِ شہدائے کشمیر" کے طور پر مناتے ہیں اور کشمیر کی تقریبات منعقد کرتے ہیں۔ اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی گئی اور ان کے مقصدِ آزادی کو جاری رکھنے کا عہد کیا گیا۔

تقریب میں جاپان کی نمایاں سیاسی و سماجی شخصیات جن میں پی پی جاپان کے سابق صدر نعیم آرائیں، سینیئر رہنما یاسر گیلانی، وسیم ملک، عارف آرائیں، محمد انیس، پی ٹی آئی جاپان کے صدر احمد سعید بھٹی، سینئیرنائب صدر راجہ گوہر، ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان، سینئیر نائب صدر ملک یونس، جاپان انٹرنیشنل پریس کلب کے صدر عرفان صدیقی، معروف صحافی راشد صمد، صحیمُ عباسی، اسلامک سینٹر تجویدالقرآن جاپان کے چئیرمین قاری عکی حسن، غریب نواز ٹرسٹ جاپان کے چئیرمین مفتی رضوان یوسفی، جماعت اہل سنت کے امیر مولانا عبدالمجید مغل، اسلامک سرکل کے سینئیر ممبران رضوان گوندل، رانا عظمت، معروف سماجی شخصیت انعام الحق، کالم نگار ظہیر دانش، پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے جنرل سیکرٹری الطاف غفار، شاعر جاپان فواد عامر طیب خان، ہم خیال گروپ جاپان کے صدر ملک سلیم بوئیکی عارف انصاری اور دیگر سینئیر کمیونٹی ممبران کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تازہ ترین