آپ آف لائن ہیں
ہفتہ24؍ذی الحج 1441ھ15؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

قطر اس سال کئی بلیئرڈ اسنوکر ایونٹس کی میزبانی کرے گا

قطر کو رواں برس کے اختتام پر بلیئرڈ اور اسنوکر ایونٹس کی میزبانی مل گئی۔

انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) کی ٹیلی کانفرنس ہوئی جس میں ایشین کنفیڈریشن بلیئرڈ اینڈ اسپورٹس کے سینئر نائب صدر عالمگیر شیخ نے بھی شرکت کی۔

کانفرنس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ قطر اس سال نومبر، دسمبر میں کئی انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

ان ایونٹس میں ورلڈ اسنوکر مینز، ویمنز اور ماسٹرز چیمپئن شپ نومبر دسمبر دوحا میں ہوگی۔

اس کے ساتھ ساتھ ورلڈ بلیئرڈ چیمپئن شپ کی میزبانی بھی قطر ہی کرے گا۔

آئی بی ایس ایف ٹیم اور 6 ریڈ بال چیمپئن شپ دبئی سے قطر منتقل ہوگئی ہے، جبکہ قطر اسی سال ورلڈ انڈر 18 اور ایشین انڈر 21 کی بھی میزبانی کرے گا۔

اسی سال نومبر دسمبر میں آئی بی ایس ایف کی جنرل کونسل کا اجلاس ہوگا، اجلاس کے بعد آئی بی ایس ایف کے الیکشن 2020 بھی ہوں گے۔

آئندہ سال ورلڈ انڈر 18 اور ایشین انڈر 21 کی میزبانی کی پیشکش آسٹریلیا اور روس نے کردی۔

آئی بی ایس ایف کی آئندہ ٹیلی کانفرنس 15 اگست کو ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید