وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم اور ان کی ہمشیرہ سے متعلق باتیں کرکے اپنا مذاق بنواتے ہیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بلاول کو وزیراعظم اور ان کی ہمشیرہ کے بارے میں یہ باتیں زیب نہیں دیتیں۔
شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم کی بہن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔
یہ بھی پڑھیے: کورونا ٹیسٹنگ کم ہونا عوام کے خلاف سازش ہے، بلاول
وزیراطلاعات نے یہ بھی کہا کہ ہم بلاول بھٹو کے الزامات کی مذمت کرتے ہیں۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری ایسی باتیں نہ کریں، وہ سو کر اٹھے تھے یا پھر زمینی حقائق سے لاعلم ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے معاونین نے بھی انہیں نہیں سمجھایا، ایسی باتیں کر کے بلاول بھٹو زرداری نے اپنا مذاق بنالیا ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ بلاول بھٹو سیاسی طور پر مایوسی کا شکار ہیں۔