• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظمیٰ بخاری کے والد کی وفات پرن لیگ ناروےکا تعزیتی اجلاس

اوسلو ( نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ن ناروے کے زیر اہتمام سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن پنجاب عظمیٰ بخاری کے والد سابق پراسیکیوٹرجنرل پنجاب سید زاہد حسین بخاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی وفات پر تعزیتی اجلاس بلایا گیا، چیئرمین مسلم لیگ ن ناروے نذیر خالد بٹ ،شاہد تنویر بٹ نےکہاکہ عظمیٰ بخاری کے والد کی وفات پر ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔اجلاس میں راجہ منصور احمد، عدیل مسرور، منور حسین ڈار، ذوالفقار احمد گوندل، رانا ایم اکرم، رفاقت علی ،عامر لطیف،فضل الہی بٹ نے شرکت کی اورکہا کہ اللہ پاک عظمیٰ بخاری کے والد زاہد حسین بخاری کو جنت الفردوس میں اعلی ٰمقام عطا فرمائے اور گھر والوں کو اس صدمہ پرصبر جمیل عطا فرمائے۔ پاکستان مسلم لیگ ن ناروے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

تازہ ترین