• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کو وراثت میں جائیداد ملی کرپشن کا الزام نہیں لگایا جاسکتا، ہمایوں اختر


کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکےپروگرام ’آپس کی بات‘ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر نے کہا ہے کہ عمران خان کو وراثت میں جائیداد ملی ان پر کرپشن کا الزام نہیں لگایا جاسکتا۔

پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف کیسز نواز شریف کے دور میں بنائے گئے ،ن لیگ کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ بنی گالہ کے اخراجات کون برداشت کرتا ہے ،عمران خان جواب کیوں نہیں دیتے ،پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور پرکرپشن ایک روپیہ بھی ثابت نہیں ہوا۔

تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر نے کہا کہ الزام تراشی کا بازار گرم ہے ،جے آئی ٹی کی آدھی رپورٹ سندھ گورنمنٹ نے ایشو کی آدھی علی زیدی نے کی اس پر بحث جاری ہے ۔

ابراج ایک بہت بڑے کامیاب بزنس مین عارف نقوی تھے کامیاب بزنس مین ہر دور میں سیاسی لیڈر شپ کے ساتھ سلام دعا رہتی ہے کراچی الیکٹرک شوکت عزیز نے پرائیوٹائز کی سعودی انویسٹر کے ذریعے ابراج آئی ، چار پانچ سال آتے ہیں کمپنی کو چلاتے اور بیچتے ہیں جو ابراج نے کیا اور وہ شنگھائی کو لے آیا۔

دنیا جانتی ہے کہ پیپلز پارٹی نے گیس کے حوالے سے جو رعایت دیں وہ سب کے سامنے ہے،حکومت اس کاجواب دے گی۔

تازہ ترین