• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ، پاکستان کمیشن آف انکوائری( ترمیمی) بل سمیت 8بل پیش

اسلام آباد( آئی این پی) سینیٹ میں اسلام آباد میں کریمنل پراسیکیوشن سروس کے قیام کے بل اور پاکستان کمیشن آف انکوائری( ترمیمی) بل سمیت 8نئے بل پیش کر دیئے گئے، جن میں پریس کونسل آف پاکستان (ترمیمی) بل، دستور (ترمیمی ) بل (آرٹیکل 73میں ترمیم)، دستور (ترمیمی) بل (آرٹیکل 140میں ترمیم)، اسلام آباد وائلڈ لائف(تحفظ، بچاؤ،کنزرویشن اور انتظام) (ترمیمی) بل، اسلام آباد دارلخلافہ لا ءافسران بل اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ترمیمی )بل شامل ہیں ، چیئرمین سینیٹ نے تمام بل متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیئے۔

تازہ ترین