اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کے ایک اور ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی۔
عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین پر 4 اگست کو فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
احتساب عدالت اسلام آباد نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کے تمام ملزمان کو 4 اگست کو طلب کر لیا ہے۔
اس سے قبل آج ہی احتساب عدالت اسلام آباد نے پارک لین ریفرنس کی سماعت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیئے:۔
آصف زرداری کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت ملتوی
آصف زرداری کی ایک اور ریفرنس میں طلبی
دورانِ سماعت عدالت نے آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی استدعا پر سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی تھی۔
عدالت نے سابق صدر کے وکیل کو آئندہ سماعت پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔