• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قربانی کرنیوالے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، میئر کراچی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر جانوروں کی خریداری اور قربانی کرنے والے شہری مضر صحت جراثیم بالخصوص کانگو وائرس سے حفاظت کے لئے تمام تر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، مویشی منڈیوں میں اس امر کا خاص رکھا جانا چاہئے کہ جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والے جراثیم کا سدباب کیا جائے اور ایسا ماحول مہیا کیا جائے کہ خریدار بلاخوف قربانی کے جانور خرید کر سنت ابراہیمی ادا کرسکیں، انہوں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز کو بھی ہدایت کی کہ اس حوالے سے شہریوں کو ضروری احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جائے تاکہ شہری کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے محفوظ رہیں، میئر کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز نے کانگو وائرس سے بچاؤ کے لئے شہریوں کو ہدایت نامہ جاری کردیا ہے جس میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ عیدالاضحی کے لئے قربانی کے جانور خریدتے وقت مویشی منڈیو ں میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور مویشی منڈی جاتے وقت اپنے چہرے پر ماسک لگائیں اور ہاتھوں پر دستانے ضرور پہنیں اورہلکے رنگوں اور پوری آستین کے کپڑے پہنیں تاکہ کسی بھی قسم کے جراثیم یا کیڑوں بالخصوص چیچڑ سے محفوظ رہ سکیں، قربانی کے جانوروں کا معائنہ کرتے ہوئے ہاتھوں میں حفاظتی دستانے پہنیں اور جہاں تک ممکن ہو جانوروں کو کم سے کم چھوئیں، مویشی منڈی میں کھانے پینے سے گریز کریں اور اپنے ساتھ ابلا ہوا صاف پینے کا پانی رکھیں، جانوروں کی کھال پر لگا ہوا چیچڑ اگر انہیں لگ جائے تو اسے خالی ہاتھوں سے کھینچنے سے گریز کریں کیونکہ اس کا متاثرہ خون کانگو وائرس کا باعث بن سکتا ہے۔

تازہ ترین