• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی دور حکومت میں معیشت کی بدحالی قوم کے سامنے ہے، اسحاق ڈار

کراچی( پ ر)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) بزنس فورم کے ارکان سے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں معیشت کی بدحالی قوم کے سامنے ہے جس کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن) حکومت نے 13 سال میں بلند جی ڈی پی گروتھ، ریکارڈ ریونیو کا حصول، مستحکم پاکستانی کرنسی اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے جیسے اہداف حاصل کئے۔ میٹنگ کا اہتمام مسلم لیگ (ن) بزنس فورم کے صدر اشتیاق بیگ نے کیا تھا۔ اس موقع پر بزنس فورم کے ممبران نے موجودہ حکومت کی کارکردگی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ میٹنگ میں سابق وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود اور دیگر بزنس مینوں نے بھی شرکت کی۔

تازہ ترین