• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال وزیر اعظم کیخلاف ریفرنس لے کر نیب پہنچ گئے

احسن اقبال وزیر اعظم کیخلاف ریفرنس لے کر نیب پہنچ گئے 


اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس منصوبہ کے فنڈز روکنے کے الزام میں وزیراعظم کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی درخواست نیب کو دیدیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ بھونڈے مقدمے میں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا کر میری کردار کشی کی گئی، عمران خان کرپشن کی چھتری بن چکے ہیں جسکے نیچے سب کو تحفظ حاصل ہے،عمران خان کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان اس غریب ملک کو برداشت کرنا ہوگا، چیئرمین نیب اس حوالے سے تحقیقات کریں۔

مریم اورنگزیب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نجم سیٹھی نے نارووال کمپلیکس گراؤنڈ میں پی ایس ایل میچ کا وعدہ کیا تھا، میرے خلاف نارووال اسپورٹس کمپلیکس میں بے ضابطگیوں کا مقدمہ دائر کیا گیا۔

نارووال سٹی کمپلیکس کی آسٹرو ٹرف برباد کر دی گئی، انتقامی کارروائی کے نتیجے میں پاکستان کھیلوں کے منصوبے سے محروم ہوا۔

تازہ ترین