• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس میں غیر ملکیوں کے نام بھی آگئے

لاہور (نمائندہ جنگ) نیب نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف اور انکی فیملی پر منی لانڈرنگ کیس میں غیر ملکی افراد کے نام سامنے آنے کا انکشاف کیا ہے ۔نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس میں غیر ملکی افراد کے نام بھی سامنے آنے لگے ہیں ۔ شہباز فیملی کے اراکین کو غیر ملکی شخصیات نے 4 کروڑ 31 لاکھ 36 ہزار 541 روپے منتقل کیے،اس امر کا انکشاف اس وقت سامنے آیا جب قومی احتساب بیورو کی تحقیقاتی ٹیم نے مختلف بینکوں اور مالیاتی اداروں سے اس حوالے سے ریکارڈ جمع کیا ۔ نیب دستاویزات کے مطابق نہیان بن مبارک النہیان، موسیٰ شمع السودیس، عبدالمناف کنزائی سمیت دیگر نے رقوم منتقل کیں ۔نہیان بن مبارک النہیان نے10 فروری 2014 کو سلیمان شہباز کو 89 لاکھ 63 ہزار 585 روپے منتقل کیے۔ موسیٰ شمع السودیس نے سلمان شہباز کو 18 جولائی 2012 کوٹرانزیکشن کیںجبکہ موسیٰ شمع السودیس نے 93 لاکھ 87 ہزار 972 روپے منتقل کیے۔ عبدالمناف کنزائی نے 1 مئی 2007 میں 99 لاکھ 33 ہزار 121 روپے سلمان شہباز کو منتقل کیے۔

تازہ ترین