• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاض الجنہ‘ میں نوافل کی ادائیگی اور زیارت ’روضہ‘ کے نئے اوقات

مدینہ منورہ (شاہدنعیم) ادارہ امور حرمین شریفین نے مسجد نبوی الشریف میں روضہ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کے نئے اوقات جاری کردیئے، انتظامیہ نے مرد وخواتین زائرین کی سہولت کےلئے روضہ شریف کی زیارت کے نئے اوقات بھی جاری کئے ہیں جن کے مطابق مردوں کےلئے روزانہ زیارت کا آغاز نصف شب کے بعد یعنی 2 بجے سے ہوگا جو نماز فجر تک جاری رہے گا۔جبکہ دوسرا وقت دن کے 11 بجے سے عشاء کی نماز تک مقرر کیا گیا ہے۔ خواتین زائرین کےلئے زیارت کا وقت نماز فجر کے فوری بعد سے دن 11 بجے تک ہوگا۔

دنیا بھر سے سے مزید