کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کراچی میں جیم خانہ کی زمین کی لیز کا تنازعہ پر سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سندھ حکومت کی اپیل پر بینچ کے سینئر رکن جسٹس فیصل عرب نے سندھ حکومت کی اپیل پر سماعت سے معذرت کرلی ہے۔ منگل کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کراچی میں جیم خانہ کی زمین کی لیز کا تنازع پر سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سندھ حکومت کی اپیل پر سماعت ہوئی۔