جنوبی پنجاب کے شہر ملتان کی نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا انتقال کر گئے، وہ کورونا کے باعث نجی اسپتال میں داخل تھے۔
پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد 14 جون سے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
پرو وائس چانسلر ڈاکٹر مسعود اعجاز کے مطابق ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشاکی دیکھ بھال میں مصروف تھی۔
تین دن قبل انہیں سانس لینے میں شدید تکلیف ہوئی جس کے بعد سے وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔
پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کے پھیپھڑوں سے خون بہنا شروع ہو گیا اور آج صبح وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
یہ بھی پڑھیئے: ملتان، نشتر اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کورونا سے جاں بحق
پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر تھے اور ایک ماہر سرجن تھے۔
مرحوم پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر نشتر گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔