• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیامیر بھاشا ڈیم پر موبلائزیشن تاریخی سنگ میل ہے، عاصم سلیم باجوہ


چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ دیامیر بھاشا ڈیم پر موبلائزیشن تاریخی سنگ میل ہے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آج میگا منصوبے پر کام کا آغاز کریں گے، چونسٹھ لاکھ ایکڑفٹ پانی ذخیرہ ہوسکے گا۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ دیامیر بھاشا ڈیم سے 12 لاکھ ایکڑزمین سیراب ہوسکے گی جبکہ منصوبے سے 4500 میگاواٹ سستی بجلی بھی مل سکے گی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سیمنٹ، اسٹیل کی صنعتوں کو ترقی ملے گی اور منصوبے سے 16ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی۔

تازہ ترین