• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی ایئر لائنز میں 96 پائلٹس کے لائسنس کلیئر ہیں: ڈی جی CAA


ڈی جی سول ایوی ایشن پاکستان حسن ناصر جامی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ائیر لائنز میں موجود 104 میں سے 96 پائلٹس کے لائسنس کلیئر ہیں۔

غیر ملکی ائیرلائنز میں موجود پاکستانی پائلٹس کے لائنس کی تصدیق کا عمل جاری ہے، ڈی جی سول ایوی ایشن پاکستان حسن ناصر جامی نے اس ضمن میں اومان سول ایوی ایشن کو خط لکھا ہے۔

ایک بیان میں ڈی جی سول ایوی ایشن پاکستان حسن ناصر جامی کا کہنا ہے کہ کلیئر پائلٹس ہانگ کانگ، یو اے ای، ملائیشیا، بحرین ایئرلائنز سے منسلک ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ترکش، ویتنام اور دیگر ایئر لائنز کے ساتھ منسلک پاکستانی پائلٹس بھی کلیئر ہیں، مجموعی طور پر غیرملکی ایئر لائنز میں 104 پاکستانی پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق مانگی گئی۔

ڈی جی سول ایوی ایشن پاکستان نے بتایا کہ مزید 8 غیر ملکی ایئر لائنز میں کام کرنے والے پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی اے اے سے جاری تمام پائلٹس کے لائسنس مصدقہ اور اصلی ہیں، البتہ لائسنس پروسس کے کمپیوٹر پر ہونے والے امتحانات میں کچھ تضادات ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

سول ایوی ایشن کیخلاف پائلٹ وقار احمد کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار

ڈی جی سی اے اے کا مزید کہنا ہے کہ کمپیوٹر امتحانات میں مشکوک پائلٹس کو گراؤنڈ کر کے ان سے جواب طلب کیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پائلٹس سے جواب 1994ء کے سی اے اے قوانین کے مطابق مانگا گیا ہے، لائسنس سے متعلق خبریں میڈیا اور سوشل میڈیا میں غلط انداز سے پیش کی گئیں۔

تازہ ترین