• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، کے پی، کشمیر اور گلگت میں آندھی اور بارش


اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کچھ حصوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

ملک میں سب سے زیادہ گرمی سبی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔

دارالحکومت اسلام آباد، صوبائی دارلحکومتوں لاہور اور پشاور میں درجہ حرارت 39 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں پارا 38، کوئٹہ میں37، گلگت میں26، جموں میں 35، سری نگر میں 31 اور لیہہ میں 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا۔

تازہ ترین