• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ایف آئی اے نےحوالہ، ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان پکڑ لیے


کراچی میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے کھارادر میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ منیر شیخ نے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 92 لاکھ روپے نقد، موبائل فونز، حوالہ اور ہنڈی کی رسیدیں برآمدہوئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان سے 3 لیپ ٹاپس بھی برآمد کیے گئے ہیں، جن سے حوالہ اور ہنڈی کے شواہد ملے ہیں۔

منیر شیخ نے یہ بھی کہا کہ کارروائی کے دوران چیک بکس اور چیکس سمیت مختلف کمپنیز کی مہریں بھی ملی ہیں۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ کا کہنا تھا کہ برآمد ہونے والی مہریں، حوالہ اور ہنڈی کی رقم کے لیے استعمال کی جاتی تھیں تاکہ شک نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 دنوں کے دوران ایف آئی اے سندھ کی یہ پانچویں بڑی کارروائی ہے۔

تازہ ترین