• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی غیرقانونی گرفتاری کیخلاف ملک بھر میں احتجاج


پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ جیو ٹی وی کے ایڈیٹر اِنچیف میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایڈیٹر اِنچیف جنگ جیو گروپ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف لاہور میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ سینئر صحافیوں نے میر شکیل الرحمٰن کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پشاور
پشاور میں بھی میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی یوتھ ونگ خیبر پختونخوا کے نائب امیر شاہجہان آفریدی کا کہنا تھا کہ میڈیا کی زبان بندی، سچ بولنے پر پابندی اور صحافتی کارکنوں کا معاشی قتل عام جاری ہے۔

کوئٹہ
کوئٹہ کی جنگ بلڈنگ میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں ملازمین اور صحافیوں نے شرکت کی۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن آزادی صحافت کے علمبردار ہیں، انہیں رہا کیا جائے۔

بہاولپور
بہاولپور پریس کلب پر صحافیوں کی علامتی بھوک ہڑتال اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

نواب شاہ
نواب شاہ میں صحافیوں اور سول سوسائٹی نے کچہری روڈ پر میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا۔

تازہ ترین