• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں دودھ 120 روپے فی لٹر ہی ملے گا، ڈیری فارمرز کا اصرار


کراچی میں ڈیری فارمرز نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دودھ 120 روپے فی لیٹر ہی فروخت کریں گے۔

کمشنر کراچی نے کل کہا تھا کہ دودھ کی قیمت نہیں بڑھائی گئی، مگر ڈیری فارمرز ہیں کہ قیمتیں کم کرنے کا نام ہی نہیں لے رہے اور شہر میں کئی جگہ دودھ 120 روپے لیٹر فروخت کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

حیدر آباد کے ڈيری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے بھی سو روپے لیٹر دودھ فروخت کرنے سے انکار کردیا۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جانوروں کی غذائی اجناس اور ادویات کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، تمام اخراجات کے بعد انہیں دودھ ڈيڑھ سو روپے فی لیٹر مل رہا ہے، دودھ کی نئی قیمتیں مقرر کی جائیں۔

تازہ ترین