گجرات (نمائندہ جنگ) شہریوں میں ٹیکس ادائیگی کا شعور اجاگر کرنے کیلئےضلعی حکومت کے زیر اہتمام آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کی جبکہ اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس محسن وڑائچ، ڈی او سوشل ویلفیئر امجد کلیر، ڈی او ایکسائز مبشر ریاض، ٹی ایم او خرم محمود، صدر انجمن تاجران جاوید بٹ، خادم علی خادم اور بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ واک کے شرکاء نے مسلم سکول سے ضلع کونسل تک مارچ کیا جہاں بعدا زاں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔