• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائینگے، چیئرمین نیب

لاہور (نمائندہ جنگ) چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن تمام برائیوں کی جڑ ہے، وائٹ کالر کرائمز اور میگاکرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے جو کہ اس کی انسداد بدعنوانی کی قومی حکمت عملی، آگاہی تدارک اور انفورسمنٹ پر مبنی ہے، نیب اقوام متحدہ کی بدعنوانی کے خلاف کنونشن (یو این سی اے سی) کے تحت فوکل پرسن ہے جبکہ پاکستان نے یو این سی اے سی پر دستخط کر رکھے ہیں۔

عالمی اقتصادی فورم، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان، پلڈاٹ اور مشال پاکستان نے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے نیب کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ نیب کو 2019ءمیں 53 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 42 ہزار 760 کو نمٹا دیا گیا ہے، نیب کی کارکرگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے آپریشن، پراسیکیوشن، ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ، ٹریننگ ریسرچ، آگاہی و تدارک کے شعبوں کو فعال بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب نے بدعنوانی، منی لانڈرنگ، اختیارات کے ناجائز استعمال، لوگوں سے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی سے لوٹ مار، بینک فراڈ، جان بوجھ کر بینک نادہندگی اور سرکاری فنڈز میں خورد برد پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔

تازہ ترین