• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو انصاف فراہم کرنیوالے اہلکار محکمے کے ماتھے کا جھومر ہیں‘آر پی او

ملتان(سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے کہا ہے کہ جانفشانی سے فرائص منصبی سرانجام دیکر عوام کو انصاف فراہم کرنے والے افسران اور اہلکار محکمے کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آر پی آفس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور کیش پرائز تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر آر پی او نے ایس ایس پی آر آئی بی محمد معصوم، پی ایس محمد عبدالقادر ،اے ڈی آئی جی حسن رضا کھاکھی، ڈی ایس پی سیکورٹی سعدیہ سعید،انسپکٹر رضوان خان،انسپکٹر شاہد میو،سب انسپکٹر محمد حنیف، سب انسپکٹر شبانہ سیف،ٹریفک وارڈن جاوید عمران اور اے ایس آئی اصفر علی میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔وسیم احمد خان کا کہنا تھا کہ پولیس اور عوام کو معاشرے کی برائیوں کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے کرنے کیلئے کمیونٹی پولیسنگ کا سہارا لیا جارہا ہے۔
تازہ ترین