• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کی مدد کیلئے پریانکا چوپڑا میدان میں آگئیں

بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ پریانکا چوپڑا عالمگیر وبا کورونا کے دوران معاشی مسائل کا شکار خواتین کی مدد کے لیے میدان میں آگئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے خواتین کے مسائل پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جلد ہی معاشی بدحالی کا شکار خواتین کے مسائل کو حل کرنے  کیلئے کچھ اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

پریانکا چوپڑا نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وبا نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے۔ چھوٹے بڑے تمام ہی کاروبار اس کی زد میں آچکے ہیں، کاروبار کے ٹھپ ہوجانے سے محنتی مزدوروں کو یوں بے حال دیکھ کر مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے۔


انہوں نے کہا کہ ’میں خواتین سے متعلق ایک چھوٹا کاروبار شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں، مجھے یقین ہے کہ ہمارے اس اقدام سے انہیں زندگی دوبارہ بحال کرنے کا موقع ملے گا۔‘

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے بھی اس نئے اقدام کیلئے مدد مانگی اور کہا کہ وہ بھی اس حوالے سے اپنے خیالات اور تجربات سے انہیں آگاہ کریں۔

انہوں نے مداحوں کیلئے لکھا کہ ’اگر آپ بھی کسی ایسے کاروبار سے منسلک ہیں اور ہماری مدد کرسکے تو کمنٹ کر کے مجھے آگاہ کریں تاکہ میں بھی آگے کچھ شیئر کرنے کی کوشش کروں گی۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’میں آپ تمام پرستاروں سے گزارش کرتی ہوں کہ آپ جو بھی اور جیسے بھی ہماری مدد کر سکیں اس کے لیے آگے آئیں۔

تازہ ترین