اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی اور وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت سے چیئرمین علمائے کونسل مولانا طاہر محمود اشرفی نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران محرم الحرام میں امن و امان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اِس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ ملک کے اندر انتشار پھیلانے والے عناصر کی سر کوبی کرنی چاہیے۔
وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ محرم میں بین المذاہب ہم آہنگی اور امن و امان کے لیے مل کر کوشش کرنی ہوگی۔
راجہ پشارت کا یہ بھی کہنا تھا کہ مقدس آسمانی کتب، مذاہب اور مقدس شخصیات کا احترام و رواداری سب پر لازم ہے۔