• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کو مناظرے کے دن اور مقام کے انتخاب کی آزادی دی، مراد سعید


وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مناظرے سے متعلق کہا ہے کہ انھوں نے بلاول کو مناظرے کے دن اور مقام کے انتخاب کی آزادی دی تھی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر مراد سعید کی جانب سے حکومتی ردِ عمل سامنے آگیا۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پرچی چیئرمین نے پریس کانفرنس ختم ہونے سے پہلے ہی ان کا چیلنج قبول کر لیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول کی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بہترین پیکیج بھی دیا ہے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ پرچی چیئرمین کو تیاری کا بھرپور وقت اور مناظرے کے دن اور مقام کے انتخاب کی بھی آزادی دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پیپلز  پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ میری پریس کانفرنس کو چار دن ہوگئے، پی ٹی آئی نے جواب نہیں دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹر میں بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کی کارکردگی سے متعلق سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ مالم جبہ کرپشن کا جواب دو، بی آر ٹی کرپشن کا جواب دو۔

تازہ ترین