• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلد سیالکوٹ میں بھی اسمارٹ سٹی پراجیکٹ شروع کیا جائے گا، عثمان ڈار

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ  بہت جلد سیالکوٹ میں بھی اسمارٹ سٹی پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔

عثمان ڈار نے لاہور میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہاں آکر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ نوجوان عملے کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔

اس موقع پر وزیر برائے اسپیشل ایجوکیشن، ڈی پی او سیالکوٹ اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے ادارے کے بارے میں بریفنگ دی اور اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا۔ 

تازہ ترین