• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پائلٹس نہیں یہ حکومت، وزیراعظم اور وزیر جعلی ہیں،شہباز شریف

پائلٹس نہیں یہ حکومت، وزیراعظم اور وزیر جعلی ہیں،شہباز شریف


لاہور (ایجنسیاں) مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پائلٹس نہیں یہ حکومت، وزیراعظم اور وزیر جعلی ہیں،عالمی سطح پر ملک کی بدنامی کا باعث بننے اور قومی ادارے کو اربوں کا نقصان پہنچانے پر وزیراعظم عمران خان مستعفی ہوں،جعلی حکمرانوں نے قوم کا سکون چھینا یہ جعلساز حکمران سزا کے مستحق ہیں۔ جمعرات کو ایک بیان میں شہباز شریف نے کہاکہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سول ایوی ایشن اتھارٹی کے خط کے بعد وزیراعظم اور وزیر ہوابازی غلام سرور کے خلاف کارروائی ہونی چاہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سربراہ کے خط نے وزیراعظم، کابینہ اور متعلقہ وزیر کو جھوٹا ثابت کردیا ہے ۔

تازہ ترین