• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل واوڈا اور راجہ بشارت نااہلی کیس الیکشن کمیشن میں مقرر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ/این این آئی) وفاقی وزیر فیصل واوڈا اور صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی نااہلی کیلئے دائر کیس الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر کردیئے گئے۔ وفاقی وزیر کی نااہلی کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت 20 جبکہ وزیر قانون کیخلاف سماعت 21 جولائی کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 20 جولائی سے کیسز کی دوبارہ سماعت کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کردی، وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق چار درخواستیں سماعت کیلئےمقرر کردی گئیں، کاغذات نامزدگی میں مبینہ غلط بیانی کرنے کے معاملے پرالیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی نااہلی کیلئے دائر درخواستیں دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کرلیں، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ بھی سماعت کیلئے مقررکردیا ہے۔

تازہ ترین