• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے بڑی چال چلی لیکن چاہ بہارپر اسے دھچکا لگا، شاہ محمود

بھارت نے بڑی چال چلی لیکن چاہ بہارپر اسے دھچکا لگا، شاہ محمود 


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چاہ بہار ریلوے منصوبے پر بھارت نے بہت بڑی چال چلی تھی لیکن اسے دھچکا لگا،ہندوتوا اور اکھنڈ بھارت کے عزائم برقرار رہے تو پھر بہتری کی توقع نہیں کی جا سکتی۔شاہ محمود قریشی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی اپوزیشن اور عوام بھی مودی سرکار پر انگلیاں اٹھا رہی ہیں، ہندوتوا اور اکھنڈ بھارت کے عزائم برقرار رہے تو پھر بہتری کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

تازہ ترین