• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو ایکڑ پر پھیلا دنیا کا سب سے بڑا کاجو کا درخت

کراچی(نیوزڈیسک) برازیل میں پائے جانے والے دنیا کے سب سے بڑے کاجو کے درخت کا حجم فٹ بال کے دو گرائونڈز کے برابر ہے۔ یہ درخت گنیز ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کا پھیلائو تاحال جاری ہے۔ مقامی افراد کا ماننا ہے کہ یہ درخت تقریباً ہزار سال پرانا ہے۔ جب کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اسے 1888ء میں لگایا گیا تھا۔ بہرحال درخت کی عمر سے متعلق حتمی شواہد موجود نہیں ہیں۔ یہ اتنا بڑا درخت ہے کہ اگر آپ اس کے نیچے چلے جائیں تو ایسا محسوس ہوگا کہ کسی چھوٹے جنگل میں آ گئے ہیں۔ یہ ایک درخت 2 ایکڑ یعنی 3281.34 اسکوائر فٹ پر پھیلا ہوا ہے۔

تازہ ترین