• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن آج کا بڑا چیلنج ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار اورمشترکہ ترقی کے لئے پارلیمانی روابط کا فروغ ضروری ہےپارلیمنٹ عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے ،سی پی اے کانفرنس ایک دوسرے کے تجربات کے تبادلے کا موقع فراہم کرے گی ،نظم و نسق اور شفافیت یقینی بنانے میں پارلیمان کا اہم کر دار ہوتا ہے ،فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن آج کا بڑا چیلنج ہے ،پارلیمنٹ ہی عوام کی امنگوں کی ترجمان ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پنجاب اسمبلی میں دولتِ مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے) ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے پہلے مشترکہ علاقائی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا سی پی اے کانفرنس میں شریک ممالک کے ساتھ پاکستان کے خوشگوار تعلقات قائم ہیں ، 2019میں اسلام آباد میں منعقدہ ہمارے آخری علاقائی اجلاس کے بعدہمیں اپنے مقننہ کے درمیان زیادہ روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ پارلیمانی تعلقات کو مضبوط کیا جا سکے ،ہم مالدیپ کو دوبارہ دولتِ مشترکہ پارلیمانی برادری میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید