• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’خاموشی آپ کی سوچ سے بھی زیادہ بولتی ہے‘

بھارتی ادکارہ عالیہ بھٹ نے سوشل میڈیا پر ایک اقوال زریں شیئر کر کے خود پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا ہے۔

بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی خود کشی کے بعد سے اُن کے مداحوں اور بھارتی فلم انڈسٹری سے ہی تعلق رکھنے والے چند فنکاروں کی جانب سے بھٹ اور کپور فیملی کو اقربا پروری کو فروغ دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، مشہور و معروف فلمی خاندان کے بچوں ’اسٹار کڈز‘ پر بھی خوب تنقید جاری ہے۔

اسی تنقید سے بچنے کے لیے سناکشی سنہا ، سونم کپور ، کرینہ کپور سمیت کئی فنکاروں نے اپنے سوشل میڈیا پر کمٹس باکس بند کر دیئے ہیں اور متعدد فنکاروں کو اپنے ہزاروں فالوررز سے ہاتھ بھی دھونا پڑا ہے ۔

سوشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے بعد سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ بننے والی عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر ایک تصویر اور اسٹوری شیئر کی ہے ۔

View this post on Instagram

my calm in every storm.. ️️

A post shared by Alia Bhatt ️ (@aliaabhatt) on


عالیہ بھٹ کی تصویر اور اسٹوری دونوں ہی خاموشی سے متعلق ہیں، اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے لکھا ہے کہ ’ ہر طوفان میں وہ پر سکون رہتی ہیں۔‘

دوسری جانب اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے عالیہ بھٹ پیغام دے رہی ہیں کہ  خاموشی آپ کے خیال سے کہیں زیادہ بولتی ہے۔‘

واضح رہے کہ سوشانت سنگھ کی موت پر عالیہ بھٹ نے اپنے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں لکھا تھا کہ ’وہ اس وقت شدید صدمے سے دوچار ہیں، انہیں سمجھ نہیں آرہا کہ میں کیا کہیں، ہمارا دوست بہت جلدی ہمیں چھوڑ کر چلا گیا ہے۔‘

اُنہوں نے سوشانت سنگھ کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ہم سب سوشانت سنگھ کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔‘

تازہ ترین